سپریم کورٹ کا ڈاکٹروں کی سکیورٹی سے متعلق عرضی پر فوری سماعت سے انکار

نئی دہلی،18جونâیواین آئیáسپریم کورٹ نے سرکاری اسپتالون میں ڈاکٹروں کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق ایک عرضی پر فوری طورپر سماعت سے منگل کو انکار کردیا۔جسٹس دیپک گپتا نے عرضی پر سماعت کے دوران کہا کہ اس معاملے کی فوری طورپر سماعت کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں میں جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی چھٹیوں کے بعد معاملے کی تفصیلی سماعت ہوگی۔وکیل الکھ آلوک شریواستو نے مغربی بنگال میں کولکاتہ کے این آر ایس اسپتال میں ایک مریض کی موت سے مشتعل تیمارداروں کے ذریعہ ایک جونئر ڈاکٹر کی بری طرح پٹائی کے بعد ڈاکٹروں کی ہڑتال کے پیش نظر یہ عرضی دائر کی تھی۔ ڈاکٹروں نے وزیراعلی ممتا بینرجی کے ساتھ میٹنگ کے بعد ان کی سبھی مطالبے مانے جانے کے بعد ایک ہفتے سے جاری ہڑتال پیر کی رات ختم کردی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں