چین میں زلزلے سے 11 افراد ہلاک ، 122 زخمی

بیجنگ، 18 جون  ژنہو ا  چین کے صوبہ سیچوان میں پیر کو آئے زلزلے سے 11 افراد کی موت ہو گئی اور 122 دیگر زخمی ہو گئے ۔چین کے زلزلہ نیٹ ورک مراکز âسی ای این سی á کے مطابق رات 10 بجکر 55 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.0 تھی ۔ سي ای این سی کے مطابق زلزلے کا مرکز 28.43 ڈگری شمالی عرض البلد اور 104 .90 ڈگری مشرقی طول لبلد میں زمینی سطح سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔سي ای این سی کی رپورٹ کے مطابق چاننگ کاؤنٹی میں منگل کو صبح 07:34 بجے 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔سي ای این س کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ زلزلے کا مرکز 28.37 ڈگری شمالی عرض ا لبلد اور 104.89 ڈگری مشرقی طول بلد پر درج کیا گیا۔ایمرجنسی مینجمنٹ وزارت کے شعبہ ایمرجنسی نے راحت و بچاؤ کا روئیوں کے لئے متاثرہ علاقے میں راحتی عملے کو بھیجا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں