طالبانی وفد مذاکرات کےلئے ایران پہنچ گیا

کابل، 18جون یواین آئی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ کے ساتھ ساتویں دور کے امن مذاکرات کے لئے تیاریوں کے پیش نظر طالبان کا ایک وفد ایران پہنچ گیا ہے ۔ یہ وفد طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا برادر اخند کی صدارت میں پیر کو چین بھی گیا تھا ۔ ایک ذرائع نے منگل کو بتایا ،میں صرف یہ تصدیق کر سکتا ہوں کہ طالبانی وفد ایران میں ہے ،ابھی تک کوئی اور اطلاع نہیں ملی ہے ۔وفد پڑوسی ملکوں کو یہ یقینی دہانی کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ معاہدے سے علاقائی ملکوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ کچھ ہی دنوں میں طالبان اور امریکہ کے درمیان قطر میں ساتویں دور کے امن مذاکرات ہونے کا امکان ہے جس کی تیاریوں کے پیش نظر طالبانی وفد یہ دورے کررہا ہے ۔ طالبان کے ترجمان د زاہداللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ کسی کامیابی کو حاصل کرنے کی کوشش کے تحت بات چیت ہوں گی۔مجاہد نے کہا،‘‘بات چیت کا ایجنڈا پہلے والا ہی ہے ۔ہمیں امید ہے کہ اس بار ہم کسی نتیجہ پر پہنچیں گے ۔افغانستان حکومت کو مغربی ملکوں کی کٹھپتلی بتاتے ہوئے طالبان اس سے براہ راست امن مذاکرات کرنے سے طویل عرصے سے انکار کرتا رہا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں