اراکین اسمبلی کے استعفیٰ میں بی جے پی کا کوئی ہاتھ نہیں:یدی یورپا

بنگلور،06جولائیâیو این آئیá کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یدی یورپا نے کہاکہ کانگریس۔جے ڈی ایس کے اتحادکی حکومت کے 12 اراکین اسمبلی کے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ میں بی جے پی کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ مسٹر یدی یورپا نے کہا،‘موجودہ حکومت کے بحران کے لیے ہم ذمہ دار نہیں ہیں اور بی جے پی کا اتحاد کی حکومت کے 12 اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے پیچھے کوئی ہاتھ نہیں ہے ’۔ انہوں نے ہفتے کے روز یہاں صحافیوں سے کہا،‘ہم نے سیاسی واقعات پر نظر رکھتے ہوئے انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وقت آنے پر مناسب فیصلہ کیا جائے گا’۔ انہوں نے کہا،‘ یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے ریاست کے لیے ٹھیک نہیں ہے ۔ اس بحران سے ریاست میں ترقیاتی کام متاثر ہوں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں