شاہین سپورٹس سنڈیکیٹ کی طرفسے غریب طلبہ کےلئے وردیاں اورسکول بیگ، کپوارہ کے دور دراز علاقے میں زیر تعلیم بچوں میں سٹیشنری آئیٹم بھی تقسیم کئے گئے

سرینگر/شاہین سپورٹس سنڈیکیٹ نے سماجی خدمات کے جذبے کے تحت سنڈیکیٹ کے چئیرمین شوکت احمد خانیاری ،محمد فاروق متو اور دیگر اراکین نے غریب ،مفلس اور نادار لوگوں کی مدد و اعانت کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے کی کڑی کے تحت کپوارہ کے دور افتادہ گاوں چٹون گلاس دجی میں گورنمنٹ پرائیمری سکول میں زیر تعلیم غریب بچوں میں سکول بیگ اور دیگر سٹیشنری کا سامان تقسیم کیاگیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت نبیؐسے کیاگیا ۔اس پروقار مگر سادہ تقریب کے دوران سنڈیکیٹ چئیرمین نے طلبہ اور طالبات پر زور دیا کہ وہ حصول تعلیم کی طرف خاص توجہ دیں تاکہ علم کے نور سے مالامال ہوکر بچے آگے بڑھ سکیں ۔اس طرح وہ ایک اچھے شہری اور سماج کے معمار بن کر ملک و قوم کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں ۔چئیرمین نے مروجہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے حصول پر بھی زور دیا ۔تاکہ ایک اچھے معاشرے اور دینی ماحول کو پروان چڑھایا جاسکے ۔سنڈیکیٹ کھیل کود کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بہتر سماج اور پچھڑے لوگوں کی مدد کے لئے کوشاں رہے گا اور اس کے لئے وعدہ بند ہے ۔آخر پر چئیرمین نے سکول اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جنہون نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں تعاون پیش کیا ۔اس موقعے پر غریب اور نادار خواتین میں سنڈیکیٹ نے ملبوسات بھی تقسیم کئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں