ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ، امریکا اور ہالینڈ کے مابین فائنل آج کھیلا جائیگا

کراچی / دفاعی چیمپئن امریکا اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج اتوار کو کھیلا جائے گا ۔ ہالینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچی ہے جبکہ امریکا کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے بے تاب ہے۔ میگا ایونٹ فائنل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ دو فائنلسٹ ٹیموں امریکا اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج اتوار کو کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن امریکا کی ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کی۔دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ کی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سویڈن ویمن کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ہالینڈ کی ویمن ٹیم پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں