پانپور میں دسویں جماعت کا طالب علم غرقآب، لاش برآمد

سرینگر/ یو پی آئی /سانبورہ پانپور میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم دریائے جہلم میں نہانے کے دوران غرقہ آب ہو کر لقمہ اجل بنا۔ طالب علم کی لاش جونہی اُس کے گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔  سانبورہ پانپور میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب دسویں جماعت میں زیر تعلیم عادل شفیع گنائی ولد محمد شفیع گنائی ساکنہ سانبورہ دریائے جہلم میں نہارہا تھا تو اس دوران وہ غرقہ آب ہوا۔ آس/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 پاس علاقوں میں خبر پھیلتے ہی لوگ گھروں سے باہر آئے اور نوجوان کی لاش کو تلاش کرنے میں جٹ گئے۔ نمائندے کے مطابق تین گھنٹوں کی کڑی مشقت کے بعد 15سالہ طالب علم کی لاش دریائے جہلم سے برآمد کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ جونہی طالب علم کی لاش اُس کے آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ،خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔ نماز مغرب کے بعد جواں سال نوجوان کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں