حکومت نے انڈونیشیا سے بھینس کے حلال گوشت کی بلارکاوٹ برآمد کی اجازت مانگی

نئی دہلی، 09 جولائی âیواین آئیá کامرس اورصنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج انڈونیشیا سے ہندوستانی بھینس کے حلال گوشت کی بلارکاوٹ برآمد کی اجازت دینے کی اپیل کی۔مسٹر گوئل نے یہاں اپنے دفتر میں انڈونیشیا کی تجارت کی وزیر انگاتیاستو لوکیتا سے ملاقات کی اور کہا کہ انڈونیشیا کو ہندوستانی بھینس کے حلال گوشت کو آزاد اور براہ راست برآمد کی اجازت دینی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے کاروباریوں کو ہندوستانی بھینس کے حلال گوشت کی درآمد کی اجازت ملنی چاہیے اور اس سلسلے میں کسی طرح کا کوٹہ یا پابندی نہیں ہونی چاہئے ۔ اس پر محترمہ لوکیتا نے کہا کہ رجسٹرڈ کاروباریوں کی درآمد۔ برآمد پر کوئی پابندی نہیں ہو گی لیکن گوشت کے معیار سے سمجھوتہ کرنا ممکن نہیں ہے ۔میٹنگ میں کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے ۔مسٹر گوئل نے محترمہ لکیتا سے ہندوستان کے ساتھ کاروبار میں خسارے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ سال 19 ۔2018 میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں ہندوستان کا تجارتی خسارہ 10.57 ارب ڈالر رہا ہے ۔ انھوں ے نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا توازن برقرار رکھنے کے لئے انڈونیشیا کے لیے ہندوستان سے درآمد بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں