بابری مسجد-رام جنم بھومی تنازعہ کی جلد سماعت کا امکان

نئی دہلی ،9جولائی âیواین آئیáسپریم کورٹ نے اجودھیا میں رام جنم بھومی بابری مسجد معاملہ میں جلد سماعت کے اشارے دیے ہیں ۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہاکہ وہ اس پر غور کریگی ۔اجودھیا تنازعہ میں فریق گوپال سنگھ وشارد نے عدالت عظمی میں عرضی داخل کرکے جلد سماعت کی درخواست کی ہے ۔سپریم کورٹ نے اجودھیاتنازعہ کا حل مصالحت کے ذریعہ نکالنے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کو 15اگست تک کی مہلت دی ہے ،لیکن عرضی گزار کا کہنا ہے کہ مصالحت میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہورہی ہے ۔دراصل پچھلی سماعت میں کمیٹی نے مصالحت کے لیے مزید مہلت دینے کی درخواست کی تھی ۔اس کے بعد عدالت نے 15اگست تک کی مہلت دی تھی ۔واضح رے کہ عدالت نے سابق جج ایم ایم خلیف اللہ ،مذہبی رہنما شری شری روی شنکر اور سینئر وکیل شری رام پنچو کو مصالحت کا ر مقرر کیاتھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں