پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کیلئے رواں مالی سال میں 25.5ارب ڈالر کی ضرورت

اسلام آباد،9جولائیâیو این آئیáاقتصادی بحران سے دوچار پاکستان کے بارے میں آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایاہے کہ پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کیلئے مالی سال 2019-20 میں 25.5ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی جبکہ ایشائی ترقیاتی بینک 5سال میں 10ارب ڈالر دے گا۔پیر کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس30 ارب ڈالر آئیں گے ، 25.5ارب ڈالرکی ادائیگیوں کے بعد4ارب ڈالر سے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیاجائے گا۔ پاکستان کاطویل عرصے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پورا کرنے ،قرضوں اور سود کی ادائیگی کیلئے عالمی قرضوں پر انحصار ہے اور یہ برآمدات اور قرضوں کے علاوہ دیگر نوعیت کی ترسیلات زر بڑھانے میں ناکام رہاہے ۔ پاکستان سے ملنے والی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک âاے ڈی بیá نئی کنٹری اسٹرٹیجی کے تحت آئندہ5سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مجموعی طور پر10 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔اے ڈی بی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو آئندہ 5 سال کے دوران فنانسنگ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان نئی کنٹری اسٹرٹیجی 2020 سے 2024 کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورتی اجلاس ہوئے جن میں اس نئی اسٹرٹیجی کو حتمی شکل دینے کیلئے جامع تبادلہ خیال ہوا۔پاکستان کیلئے مرتب کی گئی نئی کنٹری اسٹرٹیجی کے تحت رقم پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی رابطوں کو فروغ دینے خصوصی طور پر سینٹرل ایشیائ ریجنل اکنامک کوآپریشن âکیرکáپروگرام کے ذریعہ اقتصادی روابط بڑھانے ، اقتصادی شرح نمو اور برآمدات کو فروغ دینے پر خرچ کی جائے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں