بارہمولہ میں فوج میں بھرتی کی مہم شروع، ہزاروں نوجوانوں کی شرکت

سری نگر/ âیو این آئیá شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے حیدر بیگ پٹن علاقے میں بدھ کے روز سات دن تک جاری رہنے والی فوج میں بھرتی کی مہم شروع ہوئی جس میں وادی کشمیر کے سبھی دس اضلاع سے تعلق رکھنے والے زائد از پانچ ہزار نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ریلی ماہ جولائی کی 16 تاریخ تک جاری رہے گی۔ریلی کے پہلے دن پنجاب اور جموں کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریکروٹنگ بریگیڈیئر جگدیپ داہیہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج میں بھرتی کی مہم میں وادی کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے 5 ہزار 366 نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے ریلی کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاامیدواروں کا جسمانی فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا اس کے بعد میڈیکل ٹیسٹ کیا جائے گا اور جو امیدوار اس ٹیسٹ کو پاس کرنے میں ناکام ہوگا اس کو دوسرا موقع دیا جائے گا اور اس کا فوج کے بڑے ہسپتال میں ڈاکٹروں سے معائنہ کرایا جائے گا،بریگیڈیئر جگدیپ داہیہ نے کہا کہ کامیاب امیدواروں کا28  جولائی اور 25 اگست کو تحریری امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب شدہ امیدواروں کو فوج کی مختلف سروسز میں بھرتی کیا جائے گا۔موصوف بریگیڈیئر نے کہا کہ اس ریلی سے کشمیری نوجوانوں کو انڈین آرمی کے ساتھ جڑے رہنے اور ملک کی خدمت کرنے کا موقع میسر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے تمام خواہش مند نوجوانوں کے لئے اس نوعیت کی مزید ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔مسٹر جگدیپ نے کہا کہ بھرتی ریلی کا بنیادی مقصد وادی کشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی میں نوجوانوں کی بھاری تعداد میں شمولیت سے معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان فوج میں اپنا کیریئر بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اس موقع پر پلوامہ کے ترال قصبے سے تعلق رکھنے والے ہرمیت سنگھ نامی ایک امیدوار نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں انڈین آرمی میں بھرتی ہوا اور مجھے اپنے ملک کی خدمت کا موقع فراہم ہوگا۔
پلوامہ سے ہی تعلق رکھنے والے عمر رشید نامی ایک امیدوار نے کہا کہ کشمیر میں بے روزگاری ہے اسی لئے ہم فوج میں بھرتی کے لئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہر سال بھرتی ریلیوں کا انعقاد ہونا چاہئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں