ٹرمپ کی امیر قطر سے ملاقات

واشنگٹن، 10 جولائی âیواین آئیá امریکہ ایران کشیدگی کے جلو میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی دورے پر آئے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الطحانی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مسٹر ٹرمپ نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ کیا کیا جا سکتا ہے ۔ ایران اب بہت غلط کام کر رہا ہے جس کیلئے وہ بہتیرے احتیاط برت رہے ہیں۔ایسا مانا جا رہا ہے کہ ایران کے بہتر تعلقات کی وجہ سے امیر نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیش کی ہے ۔‘واشنگٹن پوسٹ’ نے منگل کو امریکی اہلکار کے حوالہ سے بتایا کہ یہ رسمی ثالثی کا کوئی کردار نہیں تھا لیکن ہم انہیں پیغام دینے کی کوشش کریں گے کہ بات چیت کے لئے کس طرح راستہ بنایا جا سکتا ہے ۔وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق امیر کے امریکی دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں