یمن میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 20 حوثی باغی ہلاک

عدن، 10جولائی âژنہوا á یمن کے جنوبی صوبہ الضالع میں منگل کو سرکاری سکیورٹی فورسز نے حوثی باغیوں کے دو حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ حکومت کی طرف سے جاری آن لائن بیان کے مطابق حوثی باغیوں نے الضالع شمال میں ضلع قطبہ کے نزدیک فوجی ٹھکانوں میں دراندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دو حملے کیے تھے ، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام کر دیا ۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہے تصادم میں 20حوثی باغی مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ تصادم کے دوران قطبہ میں ایک حوثی کمانڈر ابو قاسم ایڈلی 12ساتھیوں سمیت پکڑ لیا گیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں