سکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان 15سے 24جولائی تک  تعلیمی ادارے بند رہیں گے

سرینگر/وادی کشمیر اور جموں کے ونٹر زون کے تحت آنے والے علاقوں میں محکمہ تعلیمات نے ریاست میںگرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی محکمہ تعلیم نے وادی کشمیر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ہائر سکنڈری سطح کے تعلیمی اداروں کو15سے24جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔  محکمہ تعلیم نے وادی کشمیر اور صوبہ جموں کے ونٹر زون علاقوں میںگزشتہ ایک ہفتے سے  کے اضافے کے ساتھ ہی جمعرات کو وادی کشمیر اور صوبی جموں کے ونٹر زون علاقوں میں قائم تمام سرکاری و غیر سرکاری ہائر سکنڈری سکولوںمیں15سے24جولائی تک /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔اس دوران ذارئع نے بتایا یہ احکامات صوبہ جموں کے ونٹر زون علاقوں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے ہائر سکنڈری سطح سکولوںپر عائد رہیں گے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کشمیر نیوز سروس نہ گزشتہ شام ہی اس حوالے سے ایک خبر شائع کی تھی جس میں ذرائع کے حوالے سے یہ خبر شائع کی گئی ہے ۔خیال رہے وادی کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے سے گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سکولی بچوں اور عملے کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے بعد عوامی حلقے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے اعلان کے منتظر تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں