۳۱ جولائی تجدید عہد کے طور منانے کا اعلان، ۱۳ئ کے شہدائ کو گیلانی کا خراج عقیدت

سرینگر کل جماعتی حریت کانفرنس نے 31ئ کے شہدائ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش ہوئے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے13  جولائی سنیچر کو مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کرنے کی اپیل دہراکر اس دن کو جملہ شہدائے کشمیرکے مشن کے تئیں تجدید عہد کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ حریت کانفرنس نے کہا کہ اس سلسلے میں حریت چیرمین سید علی گیلانی کی ہدایت پر حریت قائدین مزارِ شہدائ نقشبند صاحب جاکر شہدائ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ 1931÷ئ میں جب توہین قرآن کے خلاف جموں کشمیر میں عوامی احتجاج بھڑک اٹھا تو خانقاہ معلیٰ سرینگر کے ایک عوامی اجتماع میں عبدالقدیر نامی نوجوان نے پرجوش تقریر کی جس کی پاداش میں اس کو گرفتار کرکے سرینگر سینٹرل جیل میں مقید کیا گیا۔ حریت کانفرنس نے ائمہ مساجد سے بھی اپیل کی کہ وہ نماز جمعہ کے موقع پر جملہ شہدائ کے لیے اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں