حبہ کدل میں ۸سالہ بچہ غرقآب کشن گنگا سے پاکستانی لڑکے کی نعش برآمد

سرینگر/جے کے این ایس/ حبہ کدل میں ایک آٹھ سالہ لڑکا جس کی شناخت مومن فاروق ولد فاروق احمد ساکنہ بسنت باغ غرقہ آب ہوا۔ مقامی لوگوں نے اگر چہ بچے کو بچانے کی انتھک کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام ثابت ہوئے ۔ نمائندے کے مطابق کمسن لڑکے کی لاش کو باز یاب کرنے کیلئے ماہر خوط خوروں اور آرمی کو طلب کیا گیا جنہوں نے دن بھر دریائے جہلم کاکونا کونا چھان مارا تاہم بچے کی لاش کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ دریں اثنائ گریز سیکٹر میں کشن گنگا دریا سے سات سالہ پاکستانی لڑکے کی نعش بر آمد ہونے کے طالب علم کی نعش کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق گریز سیکٹر میں کشن گنگا دریا سے پاکستان کے سات سال لڑکے کی بر آمد ہوئی  بھارتی حکام نے سات سال لڑکے کی نعش پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلوچستان سے کا کمسن طالب علم اسکول کے دوران گھر واپسی پر پیر پھلسنے کے بعد کشن گنگا دریا میں بہہ گیا تھا جس کے بعد گریز سیکٹر کے آچورہ سندیا ل میں پاکستانی طالب علم کی نعش بر آمد کی گئی تھی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں