19وےں ےوم وصال پر مادرِ مہربان کو خراج عقیدت، ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،عمر عبداللہ اور دیگر زعمائ نے مزار پر حاضری دی

سرےنگر//مادرِ مہربان بےگم شےخ محمد عبداللہ کی 19وےں برسی پر نےشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے نسےم باغ مےں واقع مزار قائد پر حاضری دی اور اجتماعی فاتحہ خوانی مےں شرکت کی۔ اُنہوں نے مادرِ مہربان کے علاوہ بابائے قوم کی مرقد پر بھی گلباری کی اور اےصال ثواب کیلئے کلمات ادا کئے۔ تقریب میں پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صدر صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی شامل تھے۔ اس موقعے پر پارٹی لیڈران نے مادر مہربان کے تاریخ ساز سیاسی، سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مادر مہربان نے تحریک کشمیر میں، کوئٹ کشمیر کی جو اہم رول ادا کیا ہے وہ سنہری حروف سے تاریخ میں اندراج ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے سماج کے پسماندہ طبقوں ، گجر ، بکروال اور پہاڑی لوگوں کی فلاح و بہبود اور انہیں تعلیم سے آراستہ کرنے میں جو کلیدی رول ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔ مادر مہربان میں سماج میں عورتوں کو بااختیار بنانے میں اہم رول دا کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ 67سال کے طوےل عرصے تک کشمےری کی سےاسی، سماجی زندگی پر چھائی رہی۔ مادر مہربان نے رےاستی عوام کو خواب غفلت سے جگانے ، غلامی کے خلاف صف آرا ہوجانے، فرقہ وارانہ بھائی چارے کو تقوےت دےنے اور عوام خاص کر خواتےن کے معےار زندگی کو بہتر بنانے مےں کلےدی رول ادا کےا۔ اور اپنے آپ کو بےسوےں صدی کی سب سے ممتاز کشمےری خاتون ثابت کرنے مےں کامےابی حاصل کرلی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں