ہندوپاک سرحدی کشیدگی امن کیلئے خطرہ، پڑوسی ممالک کو قریب لانے کیلئے امریکہ سرگرم، نئی دہلی، بیجنگ تنائو پر بھی تشویش کااظہار کیا

سرینگر/ الفا نیوز سروس/ہندپاک سرحدی کشیدگی کو امن کےلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکہ نے کہا کہ ہندوپاک حکومتوں کو قریب لانے اور مذاکرات کی بحالی کےلئے امریکہ سرگرم رول ادا کرنے کےلئے تیار ہے تاہم اس دوران امریکہ نے ہند چین کشیدگی کو تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے برصغیر میں حالات یکسر تبدیل ہونے کا بھی خطرہ ہے ۔  امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہو ئے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ امریکہ ہندوپاک کو قریب لانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان معطل شدہ مذاکرات پھر سے بحال ہوں۔انہوںنے کہا کہ اس با ت پر امریکہ کو کافی مایوسی ہو رہی ہے کہ جب جب بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونا شروع ہوجاتے ہیں تب تب کوئی دہشت گردانہ حملہ ہوجاتا ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ جاتی ہے ۔امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دہشتگردی کےخلاف مل کر لڑیں تاکہ بہتر نتائج برآمد ہوسکیں ،ہندوپاک سرحدی کشیدگی کو امن کےلئے خطرہ لاحق قرار دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے مزید کہاکہ سرحدی کشیدگی پر فوری طو ر پر قابو پانا لازمی ہے اور اس سلسلے میںامریکہ اپنا رول ادا کرنے کےلئے تیار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال کشیدہ ہے، دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہو گا، خطے میں قیام امن اور استحکام پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوںنے واضح کردیا ہے کہ ہندوپاک مذاکرات کی بحالی کےلئے امریکہ سرگرم رہےگا اور اس سلسلے میںدونوں ممالک کے درمیان بات چیت کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور شروع ہو سکے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نورٹ نے بتایا  پاکستان نے حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق موثر کارروائیاں کیں لیکن پاکستان کو اب بھی دہشت گرد گروپوں سے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال کشیدہ ہے، دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہو گا، خطے میں قیام امن اور استحکام پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ذمےداری ہے۔۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان اور بھارت کےساتھ رابط بنائے ہوئے ہے اور اس ضمن میںمعاملات کو صحیح سمت میں آگے لے جانے کی بھی کوششیں کر رہا ہے ،امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات سے پچھلے چا ر ماہ کی کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو سکا ہے ۔ تاہم انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کو ہر سطح پر مذاکرات یقینی بنانے ہونگے اور ان مذاکرات کو آگے بڑھانے کےلئے امریکہ ہر سطح پر مدد دینے کےلئے تیار ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں