وجے کمار کا پٹن کا دورہ کھلاڑی کے لواحقین کو پانچ لاکھ کا چیک دیا

سرینگر/گورنر کے مشیر کے وِجے کمار صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کودسرمد حفیظ کے ہمراہ  کل پٹن گئے اور نوجوان کرکٹ کھلاڑی جہانگیر احمد وار جو کل ایک میچ کے دوران اننت ناگ میں فوت ہوئے ،کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اِظہار کیا۔مشیرموصوف نے نوجوان کرکٹ کھلاڑی کے فوت ہونے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا۔اس عبوری امداد کا اعلان گورنر ستیہ پال ملک نے کیا تھا۔کے وِجے/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کمار نے مرحوم کی روح کے سکون کے لئے دعا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ سوگوار کنبہ کو یہ نقصان برداشت کرنے کی قوت عطا ہو۔دریں اثنا انہوں نے اعلان کیا کہ ریاست کے ہر ضلع میں ہرسال مرحوم جہانگیر کی یاد میں جہانگیر میمورل کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو ، امور نوجوان و کھیل کود کے ڈائریکٹر جنرل ، ایس ایس پی بارہمولہ اور سول و پولیس انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں