آج میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی قیادت میں نماز ظہر کے بعد جامع مسجد سے جلوس نکالا جارہا ہے

سرینگر/عوامی مجلس عمل کی طرف سے اخبارات کے لئے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ آج یعنی 13جولائی کو میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نماز ظہر کے بعد مرکزی جامع مسجد سرینگر سے ایک جلوس کی قیادت کرتے ہوے مزار شہدا نقشبند صاحب ؒکی طرف روانہ ہونگے ۔اخبارات کے لئے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ وہاں اجتماعی فاتحہ کوانی کے بعد 13جولائی سال 1931کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا جاے گا۔اور اس موقعے پر شہدا کے مشن کے تئیں تجدید عہد کیاجائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ 13جولائی 1931جب کشمیر کے سرفروشوں نے اسلام اعلاے کلمتہ الحق اور ملت کی سربلندی کی خاطر اور ظلم و تشدد اور جنون آمیز حاکمیت کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرکے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور کشمیر میں تحریک کی بنیاد ڈالی ۔بیان میں کہا گیا کہ اس دن کی مناسبت سے ہڑتال کی جائے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں