وِجے کمار نے ’’ ہر قدم ہم قدم‘‘ پروگرام کی شروعات کی،  سری نگر ضلع میں جسمانی طور خاص افراد کو اُن کی دہلیز پر ویل چیئر س مفت فراہم کی جائےں گی

سرینگر/گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے سری نگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے شروع کئے گئے ’’ ہر قدم ہم قدم‘‘ پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت ضلع میں جسمانی طور خاص افراد کو اُن کی دہلیز پر ویل چیئر س بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی جائیں گی۔اس پروگرام کو شروع کرنے کے موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری اور دیگر افسران موجود تھے۔مشیر موصوف نے سول سیکرٹریٹ میں ایک خاص گاڑی کو ہری جھنڈ ی دکھا کر روانہ کر کے ا س پروگرام کا آغاز کیا۔یہ گاڑی مستحقین کو ویل چیئرس فراہم کرے گی۔ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے پروگرام کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کو عملانے کے لئے مستحقین کو رجسٹریشن کرانے کے لئے کہا گیا اور پچھلے دس دنوں کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 300جسمانی طور خاص افراد نے اس پروگرام کے لئے اپنی رجسٹریشن کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ویل چیئر س کی ہوم ڈیلوری کو یقینی بنانے کے لئے تحصیلداروں کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل  دی گئی ہےں۔ جس میں سماجی بہبود، صحت اور مال محکموں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔کمیٹی کو ویل چیئر وں کی تقسیم کاری 15روز کے اندر مکمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ درج شدہ مستحقین میں سے غریب کنبوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو ایک سال تک مفت تعلیم حاصل کرنے کے لئے سپانسر کیاجائے گا۔اس مقصد کے لئے ضلع انتظامیہ کتابوں اوردیگر ضروریات کے اخراجات برداشت کرے گی۔اس پروگرام کی عمل آوری کے لئے ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر کو نوڈل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔اس مہم کو شروع کرنے پر ضلع انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کے وِجے کمار نے کہا کہ دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو بھی ایسے پروگرام شروع کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ سری نگر ضلع انتظامیہ کی اس منفرد مہم سے کئی مستحقین کو فائدہ ہوگا۔ کے وِجے کمار نے سی ایم او سر ی نگر سے ان مستحقین کی عمر کے بارے میں تفصیلات طلب کیں جنہوں نے اس پروگرام کے لئے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں