ریلوے کی نجکاری کا کوئی سوال ہی نہیں:گوئل

نئی دہلی،12جولائیâیواین آئیáریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی نجکاری کوئی نہیں کرسکتا لیکن سیمی ہائی اسپیڈ گاڑیوں کی آمدورفت اور بہتر مسافر سہولیات کے لئے اگر باہر سے سرمایہ آتا ہے تو اس کا استقبال کیا جانا چاہئے ۔مسٹر گوئل نے عام بجٹ میں ریلوے کے گرانٹ کے مطالبوں پر 12گھنٹے تک چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے جمعہ کو یہ بات کہی۔انہوں نے کہا،‘‘ریلوے کی نجکاری کوئی کر ہی نہیں سکتا اور اس کا تو کوئی سوال ہی نہیں ہے ۔لیکن کوئی نئی ٹیکنولوجی لے کر آتا ہے ریلوے کی تجدید کاری کے لئے ،کوئی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین چلاتا ہے اور مسافروں کی سہولت کو بڑھانے میں تعاون کرتا ہے تو ایسی سرمایہ کاری کا سب کو استقبال کرنا چاہئے ۔’’ریلوے کے وزیر نے 50لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے بارے میں اراکین کے سوالوں کے بارے میں کہا کہ ریلوے چھ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے صلاحیت میں اضافہ کرے گی اور ‘ڈیڈیکیٹڈ فرائٹ کوریڈورâڈی ایف سیá’بنائے گی جس پر 4.5لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔گولڈن فور لین اور تھری لین ٹریکس پر گاڑیوں کی رفتار بڑھانے کے لئے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں