کرناٹک میں صورت حال جوں کی توں قائم رکھنے کا حکم

نئی دہلی، 12 جولائی âیو این آئیá سپریم کورٹ نے کرناٹک میں 10 ایم ایل ایز کے استعفی کے معاملے میں منگل کو اگلی سماعت ہونے تک صورت حال جوں کی توں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے ۔چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت ایک بینچ نے جمعہ کو کہا کہ وہ اس معاملے میں کچھ بڑے مسائل اٹھے ہیں اور اس پر منگل کو اگلی سماعت کرکے فیصلہ سنائیں گے ۔ عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت تک اس معاملے کی صورت حال جوں کی توں برقرار رکھا جائے ۔ کرناٹک میں حکمراں کانگریس- جنتا دل âایسá اتحاد کے 10 ایم ایل ایز نے اسمبلی کی رکنیت سے چند دن قبل استعفی دے دئے تھے لیکن اسپیکر نے ان پر فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔ استعفی دینے کے بعد یہ ایم ایل اے ممبئی چلے گئے تھے ۔ ان قانون سازوں نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کر کے کہا تھا اسمبلی کے اسپیکر جان بوجھ کر استعفی قبول نہیں کررہے ہیں ۔ جمعرات کو ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ، عدالت نے انہیں 6 بجے تک اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے حاضر ہونے کے لئے کہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے یہ بھی ہدایت دی تھی کہ اسمبلی کے اسپیکر اس معاملے میں جمعہ کو سماعت کے دوران پیش رفت سے مطلع کریں ۔ یہ باغی اراکین اسمبلی جمعرات کو عدالت کی ہدایت کے مطابق اسپیکر کے سامنے پیش ہوئے تھے اور انہیں پھر سے اپنے استعفی سونپے تھے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں