انسانی حقوق کمیشن نے 5 معاملوں کا از خود نوٹس لیا

بھوپال، 15 جولائی âیو این آئیáمدھیہ پردیش انسانی حقوق کمیشن نے آج حقوق انسانی کی خلاف ورزی سے متعلق پانچ معاملوں میں نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ ریاستی حقوق انسانی کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیشن نے ضلع نیمچ میں مناسا کے ککڑیشور تھانہ میں ایک 13 سالہ بچی کو پورے دن تھانہ میں رکھنے کے معاملے میں کمیشن نے پولس سپرنٹنڈنٹ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی ہے ۔ اس طرح اندور کے ایم وائی اسپتال میں حاملہ خاتون ریکھا کے پیٹ میں بچہ مردہ ہونے کی اطلاع سونوگرافی میں سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر وں اور عملہ کی لاپرواہی پر اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سے ایک ماہ میں حقائق پر مبنی رپورٹ طلب کی ہے ۔ اسی طرح ضلع ستنا کے سرکاری پرائمری اسکول گولھٹا میں زہریلے کیڑے اے کاٹنے سے موت ہونے کے معاملے میں کلکٹر سے ایک ماہ میں رپورٹ مانگی ہے ۔
 دوسری طرف ضلع شھڈول میں مٹھولي گاؤں کی رہنے والی کوشلیا بائی کے استاد شوہر کی موت کے بعد ان کے فنڈ کی رقم بی ای او کے ذریعہ فراہم نہیں کئے جانے کے معاملے میں کلکٹر سے جانچ کراکے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں