جزوی چاند گرہن ہندوستان سمیت متعدد ممالک میں نظر آئے گا

اجین، 15 جولائی âیو این آئیá سماوی فلکیاتی واقعہ کے تحت کل 16 - 17 جولائی کی درمیانی رات میں ہونے والا جزوی چاند گرہن ہندوستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں واضح طورسے نظر آئے گا۔  گورنمنٹ جیواجی راؤ آبزرویٹری سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجندر پرساد گپت نے آج جاری ریلیز میں بتایا کہ ہندوستانی وقت کے مطابق جزوی چاند گرہن کل رات ایک بج کر 31 منٹ 05 سکنڈ سے شروع ہوگا اور گرہن کی وسطی مدت تین بجکر آٹھ سیکنڈ ہوگی۔ اس دوران چاند کا 65.08 فیصد حصہ سائے سے ڈھک جائے گا۔ اور چار بجکر تیس منٹ ایک سیکنڈ پر گرہن ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گرہن ہندوستان سمیت آسٹریلیا ، افریقہ اور جنوبی امریکہ میں واضح نظر آئے گا، جبکہک ایشیائ کے مشرقی اور شمالی حصے کو چھوڑ کر اور یورپ کے شمالی حصے کو چھوڑ کر بقیہ علاقوں میں نظر آئے گا۔ انہوں بتایا کہ رصد گاہ میں دوربین سے رات میں چاند گرہن دیکھنے کا اہتمام کیا گیاہے ۔لیکن اگر بادل رہے تو گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں