نیرج شیکھر کا راجیہ سبھا سے استعفیٰ منظور

نئی دہلی، 16 جولائی âیو این آئیá راجیہ سبھا کے چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے سماجوادی پارٹی کے نیرج شیکھر کے ایوان کی رکنیت سے استعفی دینے کی اطلاع دی۔مسٹر نائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ایوان کو مطلع کیا کہ نیرج شیکھر نے ان سے مل کر استعفی دیا تھا۔ ان کا استعفی 15 جولائی سے مؤثر ہوگیا ہے ۔مسٹر نیرج شیکھر اترپردیش سے راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے اور 2020 تک ان کی میعاد تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے مسٹر نیرج سے اپنے استعفی پر غور کرنے کے لئے بھی درخواست کی تھی ۔ وہ سابق وزیر اعظم آنجہانی چندر شیکھر کے بیٹے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں