ممبئی میں مسلم اکثریتی علاقہ میں قدیم چار منزلہ عمارت منہدم ،12افراد لقمہ اجل

ممبئی 16جولائی âیواین آئیáعروس البلاد ممبئی میںمسلم اکثریتی علاقہ ڈونگر ی میں ایک صدی قدیم چار منزلہ عمارت منہدم ، قیصر بائی منزل کے آج تقریباً پونے بارہ بجے منہدم ہونے کی وجہ سے 12افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس عمارت میں 15_16 خاندان مقیم تھے۔ ممبئی پولیس نے اس تنگ گلیوں والے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملہ مقامی نوجوانوں اور این جی اوز کے کارکنان کی مددسے راحتی کام میں مصروف ہے۔ مذکورہ عمارت معروف حضرت عبدالرحمن شاہ بابا کے مزار کے نزدیک واقع ہے ۔ جائے حادثہ پر موجود مقامی شہری اور صحافی سعدیہ مرچنٹ نے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح ساڑھے گیارہ بجے کے آس پاس یہ حادثہ پیش آیا اور 20-25مکینوں کے ملبے میں پھنسے ہوئے کا اندیشہ ہے ،اس وقت خواتین اور بچوں ہی گھروں میں تھے جبکہ عمارت کے نیچے واقع دکانوں میں بھی لوگ ہوں گے ،جن کی تلاش مقامی لوگوں اور فائربریگیڈ کے عملے کے ذریعے جاری ہے ،تنگ گلی ہونے کی وجہ سے کرین یا جے بی سی مشین کے عمارت تک پہنچنا ممکن نہیں ہے ،اس لیے عام طورپر ملبے کی صفائی جاری ہے ۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہاکہ مہاڈا کے تحت عمارت کے مکینوں نے ازسر نو تعمیر کی درخواست کی تھی ،لیکن اس کی تعمیر میں کیا دشواری پیش آئی اس کی تحقیقات کی جائے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں