یورپین یونین کے مذاکرات ملتوی کرنے سے ترکی کا عزم متاثر نہیں ہو گا

ماسکو، 16 جولائی âسپوتنکá ترکی نے کہا ہے کہ اس کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات ملتوی کرنے کا یورپی یونین کی کونسل کے حالیہ فیصلے سے مشرقی بحیرہ روم میں اس کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا اس کا پختہ عزم متاثر نہیں ہوگا ۔ کونسل نے قبرص کے خصوصی اکنامک زون â ای ای زیڈá میں وسائل کے لئے ترکی کی سرگرمیوں کے سلسلے میں پیدا ہوئے تنازعہ کے متعلق اس کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات پیر کی شام ملتوی کر دیے ہیں ۔ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا‘‘ترکی کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات ملتوی کرنے کے یورپی یونین کا فیصلہ مشرقی بحیرہ روم میں ہائڈروکاربن کے لئے سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کو متاثر نہیں کر پائے گا ۔ ترکی اپنے حقوق کی حفاظت کرنا جاری رکھے گا اور اس ضمن میں اپنی سرگرمیاں تیز کرے گا ’’۔ ترکی اور قبرص کے درمیان 2011 میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب جزائر کے ارد گرد گیس کے پہلے ذخائر کا پتہ چلا ۔ ترکی نے خصوصی اکنامک زون پر قبرص کے دعووں کو مسترد کر دیا ۔ اس کے بعد ترکی نے تین ماہ سے بھی کم وقت میں قبرص کے شمال مشرقی ساحل پر گیس کے ذخائر کا پتہ لگانے کے لئے دو جہاز بھیجے ۔ ترکی قبرص کے شمال ساحل کو اپنے علاقے کے طور میں دیکھتا ہے ۔ قبرص نے ترکی کے اس اقدام کی سخت مذمت کی تھی ۔کونسل نے ترکی سے اس تناظر میں قبرص کے حقوق کا احترام کرنے کی بار بار اپیل کی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں