پلوامہ میں کوڑاکرکٹ مخصوص مقام پر  ڈالنے کےخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پلیٹ فائرنگ

سرینگر/ جے کے این ایس /وہی بوگ پلوامہ علاقے میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پلیٹ فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کو اسپتال منتقل کرناپڑا۔ پولیس ذرائع کے مطاب ق کوڑاکرکٹ سے بھری ایک گاڑی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر مشتعل نوجوانوں نے سنگباری کی جنہیں منتشر کرنے کیلئے جوابی کارروائی کرنا پڑی۔ جنوبی ضلع پلوامہ میں بدھ کو ایک نوجوان اْس وقت زخمی ہوگیا جب پولیس نے کوڑا جمع کرنے کیخلاف احتجاج کرنے والوں کیخلاف پیلٹ فائر کئے۔یہ واقعہ ضلع پلوامہ کے وہی بگ گائوں میں پیش آیا جہاں لوگ میونسپل کمیٹی پلوامہ کے اہلکاروں کی طرف سے کوڑا جمع کرنے کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق کوڑا کرکٹ سے بھری ایک گاڑی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے سنگبازی کررہے مظاہرین پر پیلٹ فائر کئے جس کے نتیجے  /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
میں ایک نوجوان بری طرح زخمی ہوگیا۔زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال پلوامہ پہنچایا گیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق میونسپل کمیٹی سے وابستہ ملازمین وہی بوگ علاقے میں رہائشی علاقے کے نزدیک صفائی کرمچاریوں نے ڈمپنگ سائٹ بنائی ہے جس کے خلاف مقامی لوگوں نے پُر امن طورپر احتجاج کیا تاہم فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے راست پلیٹ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کرناپڑا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ دو نوجوانوں کے پیروں میں پلیٹ لگے جنہیں علاقائی سطح پر ہی علاج کیا گیا جبکہ ایک کے جسم میں جگہ جگہ پلیٹ پیوست ہوئے ہیں جسے فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کرناپڑا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوڑاکرکٹ سے بھری گاڑی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر نوجوانوں نے شدید سنگباری کی جنہیں منتشر کرنے کیلئے جوابی کارروائی کرنا پڑی۔ پولیس کے مطابق ایک نوجوان کو معمولی چوٹ آئی ہے جسے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں