ترکی 100سے زائد ایف 35لڑاکا طیارے نہیں خرید سکتا :ٹرمپ

واشنگٹن، 17 جولائی âسپوتنکá امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو کابینہ کی ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ ترکی نے 100 سے زائد ایف -35 لڑاکا طیارے خریدنے کی پیشکش کی ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ روس سے ایس -400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کی وجہ سے ترکی اب 100 سے زیادہ ایف -35 لڑاکا طیارے نہیں خرید پائے گا۔امریکی صدر نے کہا‘‘ترکی نے 100 سے زائد ایف -35 لڑاکا طیارے خریدنے کی پیشکش کی ہے ، ان کا اس سے زیادہ لڑاکو طیارہ خریدنے کامنصوبہ ہے ، لیکن اب وہ ایسا نہیں کر پائیں گے کیونکہ ان کے پاس ایسے میزائل دفاعی نظام ہیں جو روس میں تیار ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ خلیج عمان میں گذشتہ ماہ آبنائے ہرمز کے قریب دو تیل ٹینکروں والٹیئر اور کوککا کریجئیس میں دھماکے کے واقعہ اور ایران کی طرف سے امریکہ کے انٹیلی جنس ڈرون طیارے کو مار گرانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ گذشتہ ہفتے ایران نے بین الاقوامی جوہری معاہدے کے تحت یورینیم افزودگی میں اضافہ کی طے کی حد کو پار کر لیا ہے ۔ ایران نے 3.67 فیصد کی مقررہ حد سے تجاوز کر اپنا یورینیم اضافہ 4.5 فیصد تک کر لیا ہے ۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی âآئی اے ای اے á نے اس کی تصدیق بھی کی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں