ترقیاتی کمشنر شوپیان نے ٹریفک منیجمنٹ کاجائزہ لیا، سڑک حادثات کم کرنے کے لئے جانکاری پروگراموں کاانعقاد کرنے پردیازور

شوپیان/ضلع شوپیان میں ٹریفک منیجمنٹ کاجائز ہ لینے اور سڑک حادثات کو کم کرنے کے لئے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے آج متعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کی ۔میٹنگ کے دوران ضلع میںٹریفک دبائو کم کرنے اورٹریفک کی آواجاہی میں باقاعدگی لانے کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر بہتر روٹ پلان پر عمل آوری اورٹریفک منیجمنٹ سے جُڑے دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا۔تاکہ عام شہریوں کےلئے مناسب ٹریفک سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔ترقیاتی کمشنر نے غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے سکولی بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے لاپرواہی سے گاڑیاںچلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے پر زوردیا۔ترقیاتی کمشنر نے چیف ایجوکیشن آفیسرکو روڈ سیفٹی سے متعلق جانکاری پروگراموں کا انعقاد کرنے کی بھی ہدایت دی۔اس سے قبل اے آر ٹی او نے سڑکوں پر حادثات کو ٹالنے اورٹریفک نظا م میں موزونیت لانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کواجاگر کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں