ترقیاتی کمشنر گاندربل نے سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کی عمل آوری کاجائزہ لیا

گاندربل/ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ضلع میں سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کی عمل آوری کاجائزہ لینے کے علاوہ سولڈ ویسٹ کو سائینسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کے لئے مستقبل کے منصوبوں پر آفیسران کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے دوران سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کو درپیش چیلنجوں اوراس مسئلے کے حل کے لئے دستیاب ڈھانچے،سولڈویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے جگہ کی نشاندہی اور طریقہ کار کو زیربحث لایا گیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے سولڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں آفیسران سے جانکاری حاصل کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کوہستان میں سولڈ ویسٹ کو سائینسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے 25کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے سولڈ ویسٹ کو سائنسی بنیادوں پرٹھکانے لگانے کے لئے دینی تنظیموں،این جی اووز،طلبأ اوردیگر متعلقین کے اشتراک کے ساتھ عوامی جانکاری پروگراموں کا انعقاد کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں