پولیس سربراہ نے کشمیر پولیس کی وئب سائٹ کا افتتاح کیا

سرینگر/جے کے این ایس /پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے آج کشمیر پولیس زون کی وئب سائٹ کا پولیس کنٹرول روم کشمیر میں افتتاح کیا۔ وئب سائٹ کو www.kashmirpolice.jk.gov.in ایڈریس پر ملاحظ کیا جاسکتا ہے۔ یہ پولیس کی جانب سے ایک ایسا اقدام ہے جس کے باعث عام شہریوں کو/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 دن بھر کی معلومات مذکورہ وئب سائٹ چوبیس گھنٹے دستیاب رہا کرئینگی ۔ وئب سائٹ پر جموںوکشمیر پولیس کی تاریخ اورتواریخی اہمیت کے حامل تصاویر بھی اپ لوڈ کی گئی ہے۔ وئب سائٹ پر پولیس کی جانب سے عوامی فلاح بہبود کی خاطر اُٹھائے جارہے اقدامات ،بہتر پولیسنگ ، کیمونٹی پارٹنر شپ میٹنگ ،نوجوانوں کی خاطر کئے جارہے پروگرام اور مکمل کئے گئے کیسوں کی تفصیلا ت بھی دستیاب ہونگی۔ علاوہ ازیں اسی وئب سائٹ پر سڑک حادثات کے متعلق جانکاری ، حادثات کے حوالے سے پُر خطر جگہوں کی نشاندہی اور پولیس کی جانب سے منشیات مخالف اقدامات کے ضمن میں مکمل تفصیلات بہم رہیں گی ۔ ساتھ ہی مفرور ملزمان ، گمشدہ افراد کے بارے میں بھی تفصیلات اس وئب سائٹ پر میسر رہیں گی۔ وئب سائٹ پر ایف آئی آر درج کرنے کے ضمن میں تفصیلات اور ایف آئی آر کے متعلق جانکاری کے ساتھ ساتھ فوجداری مقدمات کے حوالے سے بھی جانکاری فراہم ہوگی۔ وئب سائٹ پر ایک لائبریری سیکشن بھی موجود ہے جس میں پولیس کی جانب سے ڈیوٹی کے دوران اپنائے جارہے قوانین کے متعلق بھی جانکاری بہم رہیں گی۔ دریں اثنا وئب سائٹ پر شکایات بھی درج کی جاسکتی ہیں اور اُن کی پیش رفتہ کے بارے بھی معلومات دستیاب رہیں گی ۔ مزید اسی وئب سائٹ پرایک علیحدہ کالم بھی میسر رکھا گیا ہے جس پر ڈرگ ڈی ایڈکیشن سینٹر سے حاصل ہونے والے فوائد اور اس کے کام کاج کے نسبت بھی جانکاری عوام الناس کیلئے میسر رہیں گی۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ڈرگ ڈی ایڈکیشن سینٹر اس حوالے سے سود مند ثابت ہوا ہے کہ اس کی وساطت سے منشیات کی لت میں مبتلا نوجوانوں نے اس بدعت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وئب سائٹ پر’’ سی سی ٹی این ایس‘‘ کے متعلق بھی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہے۔ اسی وئب سائٹ پر پولیس آفیسران اور پولیس اسٹیشنوں کے فون نمبرات بھی عام لوگوں کیلئے دستیاب ہونگے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں