راجوری اور پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہندپاک افواج کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ،شہری لقمہ اجل، ایک اور شہری شدید طورپر زخمی ، کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا، لوگوں کی ترک سکونت ،بستیاں خالی ہونے لگیں

سرینگر/ جے کے این ایس /ہند و پاک افواج کے درمیان پونچھ اور راجوری میں حد متارکہ پر شدید گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری  حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوا جبکہ سرپنچ آہنی ریزوں سے مضروب ہوا۔  دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے دو دنوں سے راجوری اور پونچھ سیکٹروں میں شدید گولہ بھاری کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس گولہ باری کی آڑ میں عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کی افواج نے سنیچر کو راجوری اور پونچھ اضلاع میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو بھاری فائرنگ کا نشانہ بنایا۔کراس کنٹرول لائن فائرنگ کے یہ واقعات نوشیرا اور مینڈھر سیکٹروں میں پیش آئے۔نمائندے کے مطابق نوشیرا سیکٹرکے بابا کھوری اور کرشنا گھاٹی سیکٹرکے منکوٹ علاقوں میں آج صبح طرفین کے مابین بھاری گولی باری کا تبادلہ ہوا۔سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں طرف کی افواج نے ایک دوسرے کیخلاف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔نمائندے نے بتایا کہ گولہ باری کے نتیجے میں نائب سرپنچ ظفر ا ﷲ خان/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے فائر کئے گئے کئی مارٹر شیل رہائشی بستی کے نزدیک زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے جس کے نتیجے میں دو مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پچھلے دو روز سے گولہ باری جاری رہنے کے بیچ پونچھ اور راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک رہائش پذیر لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق پاکستانی رینجرس کی گولہ باری کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے ہیں جبکہ پچھلے دو روز سے ہندو پاک افواج کے درمیان جاری گولہ باری کے باعث لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔ ادھر دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے بغیر اشتعال کے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے ایک دفعہ پھر پونچھ اور راجوری سیکٹروں میں ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ایک شہری زخمی ہوا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس کی گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گولہ باری کی آڑ میں پاکستانی رینجرس عسکریت پسند وں کو اس طرف د ھکیلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ دریں اثنا مینڈھر پونچھ میں پاکستانی رینجرس کی جانب سے داغے گئے کئی شیل رہائشی بستی کے نزدیک زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے جس کے نتیجے میں ایک 60سالہ شہری جس کی شناخت منظور حسین ساکنہ دھیرا دابسی کے بطور ہوئی ہے حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا۔ایس ڈی پی پونچھ نیرج پڈیار نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر شیل رہائشی مکان کے نزدیک زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ جانے کے نتیجے میں معمر شہری کا ہارٹ اٹیک ہوا اگر چہ اُسے فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ 

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں