سکاسٹ کی طالبہ ڈاکٹر امبرین ہمدانی نے انڈیا انوویشن ایوارڈ حاصل کیا

سرینگر/سکاسٹ کشمیر کی پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر امبرین ہمدانی نے انڈیا انوویشن گروتھ پروگرام سلسلے کا دوسرے سال کا ایوارڈ حاصل کیا،ڈاکٹر امبرین ہمدانی شعبہ انیمل بریڈنگ اینڈ جنٹکس سے وابستہ ہیں، طالبہ نے ایک اعزازی سند اور دس لاکھ روپے کا چیک سکاسٹ کے وساطت سے حاصل کیا، تقسیم ایوارڈ کی تقریب کی صدارت امیتابھ کانت چیف ایگزیکٹو آفسر نیتی آیوگ نے کی، جس کاانعقاد ہوٹل تاج پیلس نئی دہلی میں ۷۱جولائی ۹۱ئ کو کیا گیا، گذشتہ سال ایوارڈ حاصل کرنے والی طالبہ مس محوش حمیدایم ٹیک رہی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں