ایمبولنس گاڑی کی عدم دستیابی کا نزلہ طبی عملے پر گرا سی ایم او پلوامہ کی کاروائی پر 6 ملازمین کا تبادلہ

پلوامہ /کے این ایس/چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ نے غفلت شعار ڈاکٹر کو بچانے کےلئے پبلک ہیلتھ سنٹر کاکا پورہ سے وابستہ 6نیم طبی ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر ان کا تبادلہ عمل میں لایا۔اس دوران تبدیل کئے گئے ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ہمیں بلی کا بکرا بناکر خاطی ڈاکٹروں کو ہاتھ تک نہیں لگایا جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔  چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ نے غفلت شعار ڈاکٹر کو بچانے کےلئے پبلک ہیلتھ سنٹر کاکا پورہ سے وابستہ 6نیم طبی ملازمین کا تبادلہ عمل میں لایا۔معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل پبلک ہیلتھ سنٹر کاکا پورہ میں مقامی لوگوں نے ایمبولینس ڈرائیور کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے تھے جس کے بعد چیف میڈیکل آفیسر نے سنیچر کو کارروائی عمل میں لاکر 6نیم طبی ملازمین کو یہاں سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا۔ اگر چہ انتظامیہ نے مذکورہ کارروائی پر مزید کچھ کہنے سے احتراز کرتے ہوئے تبادلوں کو انتظامیہ کے مفاد سے منسلک کردیا ہے لیکن تبدیل کئے گئے/جاری صفحہ ۱۱ پر

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں