پیرزادہ منصور، حکیم یاسین اور شہلا رشید گورنر سے ملاقی

سرینگر/سابق ممبر اسمبلی پیرزادہ منصور حُسین نے یہاں راج بھون میںگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے شانگس حلقہ کے ترقیاتی امور کے علاوہ بجلی، پانی، تعلیم اور طبی خدمات کی فراہمی میں معقولیت لانے سے متعلق امور پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جاری شری امر ناتھ جی یاترا کے احسن انعقاد کے لئے مقامی لوگوں کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔گورنر نے موصوف کو عوامی بہبودی کے لئے اپنا کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔سابق وزیر حکیم محمد یٰسین نے بھی گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے خانصاحب حلقہ کے ترقیاتی منظر نامے اور دیگر امور پر گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دودھ پتھری اور توسہ میدان میں سیاحتی گنجائشوں کے بارے میں گورنر سے تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ ان مقامات کو اہم سیاحتی مراکز کے طور ترقی دینے سے متعلق اپنی آرائ پیش کی۔گورنر نے موصوف کو عوامی بہبود کے لئے کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔ادھرجموں وکشمیر پیوپلز مومنٹ کی جنرل سیکرٹری شہلا رشید نے بھی گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی امور اور عوامی بہبود سے متعلق معاملات کے علاوہ طبی سہولیات میں بہتری، ریاست میں نیشنل ٹسٹنگ اتھارٹی کے امتحانی مراکز کے قیام، ہوائی کرایوں میں معقولیت لانے، آنگن واڑی ورکروں کی مشکلات کے ازالے اور نئے صنعتی یونٹوں کو خصوصی فوائد پہنچانے سے متعلق امور پر گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے عوامی بہبود کے لئے شہلا رشید کی دِلی کوششوں کی سراہنا کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں