چین پاکستان میں اپنا فوجی اڈہ بناسکتا ہے ،پنٹاگون کا دعویٰ، بیجنگ دفاعی شعبے پر 180 ارب ڈالر خرچ کررہی ہے، امریکی رپورٹ

سرینگر/ الفا نیوز سروس /چین کو برصغیر میں مداخلت سے باز رہنے کا انتباہ دیتے ہوئے امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان میںفوجی اڈہ بنانا ناقابل برداشت ہو سکتا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتاہے ۔تاہم امریکی محکمہ دفاع پنٹا گون نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان میں اپنا فوجی اڈہ تعمیر کرنے کا قوی امکان ہے، جب کہ بیجنگ نے امریکی رپورٹ کو غیر ذمہ دار قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔امریکی کانگریس کو پیش کی گئی ۷۹ صفحات پر مشتمل پنٹاگون کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اپنے دفاعی شعبے میں۰۸۱ ارب ڈالر خرچ کررہا ہے اور وہ بیرون ملک اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک میں فوجی اڈے بھی قائم کرنے والا ہے۔ بحری اڈوں کی ممکنہ تعمیر اور چینی بحری جہازوں و آبدوزوں کے دیگر ممالک کی بندرگاہوں کے مستقل دوروں سے چین اور اس کی مسلح افواج کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ میں مزید اضافہ ہوگا۔پنٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چین ان ممالک میں مزید فوجی اڈے بنانے کی کوشش کرے گا جن کے ساتھ اس کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور یکساں اسٹرٹیجک مفادات ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین افریقی ملک جبوتی میں اپنا بحری فوجی اڈہ قائم کرچکا ہے اور اب وہ مزید غیر ملکی اڈے بھی بنانے والا ہے۔رپورٹ میں چینی فوج کی۶۱۰۲ میں ہونے والی پیش قدمیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے چینی فوج نے گزشتہ سال ۰۸۱ ارب ڈالر خرچ کیے جو۴۰۴۱ ارب ڈالر مالیت کے چینی سرکاری دفاعی بجٹ سے کافی زیادہ رقم ہے۔ پاکستان ایشین پیسیفک خطے میں چینی ہتھیاروں کی سب سے بڑی منڈی ہے جبکہ ۱۱۰۲ سے۵۱۰۲ کے دوران دنیا بھر میں ۰۲ ارب ڈالر کی چینی ہتھیاروں کی برامدات میں سے ارب ڈالر کے چینی ہتھیار اسی خطے میں فروخت کیے گئے۔دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا شنینگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین امریکی رپورٹ کو پرزور انداز میں مسترد کرتا ہے۔ رپورٹ میں چین کے دفاعی معاملات کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے گئے جو حقائق کے بالکل برخلاف ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں