VDC ممبران کیخلاف لوگوں کواُکسانے کا معاملہ پی ڈی پی لیڈر فردوس ٹاک سمیت کئی ایک کیخلاف FIR  درج

سرینگر/ کے این ایس /کشتواڑ پولیس نے ایک احتجاج کے دوران مبینہ طورپردیہی دفاعی کمیٹی ممبران کیخلاف لوگوں کواُکسانے کی پاداش یاالزام میں پی ڈی پی لیڈراورسابق ممبرقانون سازکونسل فردوس ٹاک کیخلاف معاملہ درج کرلیا۔ڈپٹی کمشنر کشتواڑانگریز سنگھ نے اسکی تصدیق کی ہے ۔  بتایا جاتا ہے کہ ریاستی سرکارکی جانب سے دیہی دفاعی کمیٹیوں کومزیدمضبوط بنائے جانے سے متعلق ایک منصوبے کیخلاف کشتواڑ میں جمعہ کے روزپی ڈی پی لیڈرفردوس ٹاک کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
جس دوران سابق ایم ایل سی فردوس ٹاک نے مبینہ طورپرلوگوں کووی ڈی سی ممبران کیخلاف اُکسایا۔مظاہرین نے اس دوران گورنرانتظامیہ ،بی جے پی اورآرایس ایس کیخلاف نعرے بازی کی ۔ڈپٹی کمشنرکشتواڑ انگریز سنگھ نے خبررساں ادارے پی ٹی آئی کوبتایاکہ شکایت ملنے پرمقامی پولیس تھانہ میں فردوس ٹاک سمیت کئی افرادکیخلاف ایف آئی آردرج کیاگیا۔ادھرپی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے فردوس ٹاک اورپارٹی کے کئی کارکنان کیخلا ف کیس درج کئے جانے پرسخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے اب جموں وکشمیرمیں لوگوں کے جذبات واحساسات کی نمائندگی کرنابھی گناہ قرارپایاہے۔انہوں نے فردوس ٹاک کیخلاف درج کیس واپس لینے کی مانگ کرتے ہوئے الزام لگایاکہ مقامی انتظامیہ کچھ تنظیموں کے دبائومیں کام کررہی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں