حکومت سیاحوں کیلئے بڑے پیمانے سہولیات فراہم کرنےکی متمنی،  86.27 کروڑروپے کے سیاحتی پروجیکٹ شروع کئے جائیں گے :نوین چودھری

جموں/صنعت و حرفت اور محکمہ سیاحت کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے ایک میٹنگ کے دوران منتلائی میں ’’ انٹگریٹیڈ ٹورسٹ فیسلٹیز ‘‘ پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔یہ پروجیکٹ مرکزی وزارتِ سیاحت کے سوادش درشن سکیم کے تحت شروع کیا گیا ہے اور اس پروجیکٹ پر 86.27کرو ڑروپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نوین کمار چودھری نے کہا کہ پروجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف علاقے کی سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھاوا ملے گا بلکہ علاقے کے لوگوں کی اقتصادی حالت میں بھی بہتری آئے گی۔علاقے میں اضافی سیاحتی سہولیات کو وجود میں/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 لانے پر زور دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں ایک تجویز ترتیب دیں۔اُنہوں نے سی ای او کو علاقے میں قائم یوگا مرکز کو چالو کرنے کی تجویز پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔این پی سی سی کے پروجیکٹ منیجر کے۔ آر ۔رانا نے اس موقعہ پر متعلقہ پروجیکٹ پر ایک خاکہ پیش کیا اور یقین دلایا کہ دسمبر 2020ئ تک یہ پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔اس سے قبل پرنسپل سیکرٹری نے سنگوٹ â چنینیá میں محکمہ صنعت و حرفت کی طرف سے 25کنال اراضی پر فوڈ پارک تعمیر کرنے کی سائیٹ کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ٹورازم جموں دیپکا کے شرما ، سی ای او  پی ڈی اے  پران سنگھ ، جنرل منیجر انڈسٹریز ادھمپور سورم چند شرما، اے ڈی ٹورازم امبیکا بالی و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں