کانگریس کے بغیر ریاست میں حکومت تشکیل دینا ناممکن صرف ہم خیال پارٹیوں کےساتھ اتحاد کرکے  ریاست میں حکومت تشکیل دی جائےگی :غلام نبی آزاد

سرینگر/ یو پی آئی /راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور ریاست کے سابق وزیرا علیٰ نے کہاکہ کانگریس کے بغیر جموںوکشمیر میں حکومت کی تشکیل ناممکن ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست میں اسمبلی الیکشن کے بعد کانگریس پارٹی حکومت سازی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرئے گی۔ انہوںنے کہاکہ کانگریس صرف ہم خیال سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ہی حکومت بنانے کیلئے اتحاد کرئے گی۔ جموں میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اسمبلی الیکشن کے حوالے سے لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کرئے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کے تینوں خطوں میں/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کانگریس مضبوط ہے اور آنے والے اسمبلی الیکشن کے دوران کانگریس پارٹی واحد بڑی پارٹی کے طورپر اُبھر کر سامنے آئے گی۔ غلام نبی آزاد نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے بغیر ریاست میں حکومت تشکیل دینا ناممکن ہے کیونکہ تینوں خطوں میں کانگریس کی جڑیں مضبوط ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کانگریس جموںوکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرئے گی اور صرف ہم خیال سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ہی اتحاد ہوگا۔ غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ ابھی تک کانگریس نے اسمبلی الیکشن کے دوران کسی بھی پارٹی کو ساتھ دینے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم اگر ہم لگا کہ انتخابات کے دوران گڑھ جوڑھ کر نا پارٹی کے مفاد میں ہے تو ایسا بھی کیا جاسکتا ہے۔ غلام نبی آزاد نے پارٹی کے کارکنوں اور لیڈروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کام کرئے اور لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھیں۔جموں میں تین برسوں کے دوران بی جے پی کی کارکردگی کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہاکہ بھاجپا نے جموں کے لوگوں کے ساتھ استحصال کیا ہے کیونکہ اس پارٹی نے صرف وعدئے کئے عملی طورپر لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں۔  غلام نبی آزاد نے کارکنوں اور لیڈروں پر زور دیا کہ وہ آپسی اتحاد و اتفاق قائم کرئے کیونکہ اتحاد سے ہی ہم بھاجپا کو اسمبلی الیکشن کے دوران شکست سے دوچار کرئینگے۔ انہوںنے کہاکہ آپسی اختلافات کو بالائی طاق رکھ کر لیڈران اور کارکنان پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کی خاطر دن رات کام کرئے ۔ انہوںنے کہا کہ گائوں گائوں اور شہر شہر جا کر لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر لوگ کام کرئے کیونکہ جب تک نہ لوگوں کے اعتماد کو بحال کیا جائے تب تک کوئی بھی پارٹی کامیاب نہیں ہوسکتی ہے۔ بی جے پی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہاکہ اس پارٹی کا ایک ہی مقصد ہے کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرئو۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کے لوگ بھاجپا کی سیاست سے پوری طرح سے باخبر ہے کیونکہ اس پارٹی نے پچھلے تین برسوں کے دوران ریاست کے اندر جو کچھ بھی کیا وہ سب کے سامنے عیاں ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں