ٹرمپ کے الزام پر ملک مودی سے سچائی سننا چاہتا ہے :کانگریس

نئی دہلی،24جولائیâیواین آئیáکانگریس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کشمیر مسئلے پر ثالثی کرنے کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس سے پورا ملک فکر مند ہے اور ملک کے عوام وزیر اعظم نریندرمودی سے سچائی سننا چاہتے ہیں۔اس لئے مسٹر مودی کو اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں وضاحت کرنی چاہئے ۔لوک سبھا میں بدھ کو ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے اس مسئلے پر ہنگامہ شروع کردیا اور ایوان کے بیچ و بیچ آکر نعرے بازی اور ہنگامہ کرتے رہے ۔اسپیکراوم برلا نے شورو غل کے دوران ایوان کی کارروائی جاری رکھی اور ہنگامے کے درمیان وقفہ سوالات جاری رہا۔وقفہ صفر شروع ہوتے ہی اسپیکر نے ایونا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے یہ معاملہ اٹھانے کی اجازت دی تو ہنگامہ کرنے والے اراکین اپنی سیٹوں پر لوٹ گئے ۔مسٹر چودھری نے کہا کہ صرف ملک ہی نہیں پوری دنیا یہ جاننا چاہتی ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے جو بات کہی ہے اس میں کتنی سچائی ہے ۔دو سب سے بڑی جمہوریتوں کے سربراہوں کے درمیان ہوئی بات چیت کی حقیقت دنیا کے سامنے آئے اس بارے میں مسٹر مودی کو وضاحت کرنی چاہئے اور انہیں بلا تاخیر ایوان میں آکر بیان دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا ہمیشہ یہ ماننا رہا ہے کہ کشمیر مسئلے کا حل شملہ معاہدے کے تحت ہونا چاہئے ۔اس میں ہندوستان کسی تیسرے فریق کی مداخلت کا ہمیشہ مخالف رہا ہے اور آج بھی ہمارا یہی رخ ہے لیکن مسٹر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسٹر مودی نے ان سے اس مسئلے پر مداخلت کرنے کی بات کہی ہے ۔یہ سنجیدہ مسئلہ ہے اور وزیراعظم کوایواین میں آکر اس بارے میں بیان دینا چاہئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں