لولاب جنگلات میں جنگجوئوں کی کمین گاہ تباہ ، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

سرینگر/سی این آئی/راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد فوج نے جنگلات میں تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ ادھر فوج و فورسز نے لولاب جنگلات میں جنگجوئوں کی کمین گاہ تباہ کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ مشکوک نقل و حمل کی اطلاعات کے بعد فوج نے راجوری کے کلسیان جنگلات میں تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئےے بتایا کہ فوج کو اطلاع ملی تھی لائن آف کنٹرول کے نزدیک مشکوک نقل و حمل دیکھنے کو ملی جس کے بعد فوجی اہلکاروں نے جنگلات کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی شروع کی ۔ انہوں نے بتایا کہ جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک کسی بھی جگہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ ادھر فوج و فورسز نے لولاب جنگلات میںجنگجوئوں کی کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولیہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز نے کاٹھ پورہ جنگلات میں تلاشی آپریشن عمل میں لا یا جس دوران جنگلات سے جنگجوئوں کی ...... ایک کمین گاہ بر آمد کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کمین گاہ میں تلاشی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اورجنگی سامان بر آمد کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جنگجوئوں کی کمین گاہ سے گولیوں کے کچھ رونڈ ، میگزین اور کھانے پینے کے سامان کے علاوہ جنگی سامان بھی بر آمد کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں