ریاست کو غیر یقینی صورتحال سے نکالنا اولین ترجیح عوامی خدمت سے ہی پارٹی کی مضبوطی ممکن:عمر عبداللہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ تمام لیڈران، عہدیداروں اور کارکنوں کو الیکشن کیلئے تیاری شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو دن سے ایسی سرگرمیاں ہورہی ہیں جس سے لگ رہا ہے کہ ان لوگوں نے یہاں الیکشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے، دلی میں کل ہوئی بھاجپا کی کور گروپ میٹنگ میں بھی ریاستی ونگ سے اکتوبر نومبر میں الیکشن کی تیاری کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے دفتر پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ تقریب کرناہ ٹنگڈار کی سیاسی و سماجی شخصیت و سابق ایس ایس پی علی اصغر خان کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے ...... کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مشکلات اور مصائب کے موجودہ دلدل اور ریاست کو غیر یقینی صورتحال سے نجات دلانا نیشنل کانفرنس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے ایجنڈا میں ریاستی عوام کے مفادات اور احساسات کا مکمل تحفظ موجود ہے اور ہماری جماعت عوامی اشتراک سے ہر اُس چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے جو اس وقت ریاست کو درپیش ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں