پولیس کو غیر مسلح کرنےکی افواہیں بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی :منیرخان

سرینگر/کے این ایس /ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس âلا اینڈ آرڈرá منیر احمد خان نے پولیس اہلکاروں کو غیر مسلح کئے جانے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاداور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ ایجنسی کےساتھ/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس âلا اینڈ آرڈرá منیر احمد خان نے پولیس اہلکاروں کو غیر مسلح کئے جانے کی افواہوں کو نکارتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بنیاد باتیں پھیلانے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ٹویٹ جس میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’’پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا اسلحہ سرکار کو واپس کریں اور تمام پولیس اسٹیشنوں کا چارج سی آر پی ایف اور فوج کے حوالے کردے‘‘ پر اپنے رد عمل میں منیر احمد خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی افواہ بازی مجرمانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں پھیلانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ خان کا کہنا تھا کہ جن عناصر نے اس قسم کی بے بنیاد باتیں پھیلائی ہے اس کی وجہ سے ماحول انتہائی حد تک خراب ہوا۔ جس کسی نے بھی اس بدنیتی پر مبنی افواہ کو اُڑایا ہے ہم اُس پر شکنجہ کسنے کی تیاری کررہے ہیں۔اے ڈی جی پی âلا اینڈ آرڈرá نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نے ریاست اور ملکی سلامتی کےلئے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں اور یہ فورس مستقبل میں بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرےگی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں