ٹرمپ کا ایک ہفتے میں افغانستان جنگ جیتنے کا دعویٰ

کابل، 03 اگست âاسپوتنکá امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی جنگ ایک ہفتے میں جیت سکتے ہیں لیکن وہ اس کےلئے ایک کروڑ افراد کا قتل نہیں کرنا چاہتے ۔مسٹر ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو بتایا، "میں افغانستان جنگ ایک ہفتے میں ختم کر سکتا ہوں لیکن میں ایک کروڑ افراد کو قتل نہیں کرنا چاہتا، جن میں سے زیادہ تر معصوم لوگ ہیں۔میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔میں ایٹمی ہتھیاروں کی بات نہیں کر رہا۔میں مکمل طور پر روایتی طریقہ سے جنگ کی بات کر رہا ہوں لیکن میں افغانستان میں لاکھوں لوگوں کو نہیں مارنا چاہتا۔"امریکی صدر نے کہا کہ "افغانستان میں امن مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے ۔ ہم بات چیت کر رہے ہیں اور ہم کافی پیش رفت بھی کر چکے ہیں۔"مسٹر ٹرمپ نے امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہونے والی بات چیت سے ٹھیک پہلے یہ بیان دیا ہے ۔ادھر، افغانستان میں مصالحت کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کامیاب مذاکرات ہونے کی امید ظاہر کی ہے ۔ اس بات چیت کے مثبت نتیجے پر پہنچنے پر ہی افغانستان سے امریکی سیکورٹی فورسز کے ہٹنے کی کوششیں شروع ہو ں گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں