جمعہ نماز کے بجاے لوگ نماز ظہر ادا کریں:ڈاکٹر الکندی

سرینگر/جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹرالکندی نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کا تقاضہ  ہے کہ لوگ بھیڑ بھاڑ سے بچیں اور ہر صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوے کہا کہ پیغمبراسلامؐ نے فرمایا ہے کہ اگر طوفانی باد و باراں ہو تو مسجد میں نماز ادا کرنے سے بہتر ہے کہ گھر پر ہی نماز ادا کی جاے ۔چنانچہ اس وقت کرونا وائیرس کا قہر چاروں طرف جاری ہے اور ان حالات میں لوگوں کی بھیڑ بھاڑ کسی بھی طور مناسب نہیں اسلئے جمعیت نے فیصلہ کیا ہے کہ 31مارچ تک جمعہ نماز نہیں ہوگی اور لوگ جمعہ کو بھی نماز ظہر گھر پر ہی ادا کریں اس میں کوئی گناہ نہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں