بانہال بارہمولہ ریل سروس معطل وائرس سے محفوظ رہنے کےلئے ایسا کرنا لازمی :سینئر آفیسر

اے پی آئی : سرینگر/کرونا وائرس کی وبائی بیماری سے محفوظ رہنے کیلئے بانہال بارہمولہ ریل سروس کوبھی معطل کردیا  گیا شمالی ریلوے کے ایک سینئرافسرنے اس بات کی تصدیق کی کہ لوگوں کی جانوںکے تحفظ کومدنظر رکھتے ہوئے  فی ا لحال بانہال بارہمولہ ریل سروس معطل کردی گئی سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئرنے بھی ایل جی گورنر سے مطالبہ کیاتھاکہ کروناوائرس کی بیماری کومدنظررکھتے ہوئے لوگوں کو اس وبائی بیماری سے نجات دلانے کیلئے ریل سروس پرفی الحال پابندی عائدکی جائے ۔پبلک ٹراانسپورٹ کومعطل کرنے کے بعدبانہال بارہمولہ ریل سروس کوبھی فی الحال معطل کردیاگیاہے شمالی ریلوے کے ایک سینئرافسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ کروناوائرس کی بیماری سے محفوظ رہنے اور لوگوں کوراحت پہنچانے کے لئے بانہال بارہمولہ ریل سروس کوفی الحال معطل کردیاگیاہے اور ریل سروس دوبارہ شروع کرانے کے سلسلے میں باضابطہ طورپراحکامات صادرکئے جائےنگے ۔واضح رہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنیدمتونے بھی لیفٹنٹ گورنرسے مطالبہ کیاتھاکہ وبائی بیماری کے خطرات کوپیش نظررکھتے ہوئے فی الحال بارہمولہ ریل سروس کومعطل کیاجانا چاہئے ۔        

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں