سرینگر میں خاتون کا ٹیسٹ مثبت آنے کا معاملہ متاثرہ کے 300رابطوں کا پتہ چلاکر سبھی کو نگرانی میں رکھاگیا

یو پی آئی : سرینگر/سرینگر میں خاتون کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُس کے رابطوں کے بارے میں انتظامیہ نے تفصیلات اکھٹا کرنا شروع کی ہیں اور ابھی تک 300افراد کے بارے میں پتہ چلا ہے جنہیں گھروں میں بھی طبی نگرانی میں رکھا گیا۔ بدھ کی شام کو سرینگر کی خاتون کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پوری وادی میں ہلچل مچ گئی ۔ نمائندے نے بتایا کہ خاتون کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے اُس کے رابطوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق بدھ کی رات کو ہی انتظامیہ کو خاتون کے رابطوں کے بارے میں پتہ چلا اور فی الوقت 300کے قریب افراد کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پچھلے تین دنوں کے ساتھ متاثرہ خاتون کے ساتھ کتنے افراد نے ملاقات کی اس بارے میں ایک مفصل رپورٹ تیار کی جارہی ہیں اور ایسے سبھی افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے خاتون کے رشتہ داروں اور ہمسائیوں سے اپیل کی ہے کہ نہیں ٰ از خود ہی اسپتال آنا چاہئے تاکہ اُن کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔ معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ایسے افراد کی نشاندہی کی جارہی ہیں جنہوںنے خاتون کے ساتھ حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں