عالمی وبا کو روناوائرس کی تباہ کاریاں، بمنہ اور بڈگام کی 2خواتین لقمہ اجل

دونوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایک صدر ہسپتال اور دوسری سی ڈی ہسپتال میں دم توڑ بیٹھی- دونوں کی تجہیز وتکفین کورونا پروٹوکول کے تحت انجام دی گئیں وادی میں 6روز میں 9اموات اب تک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20ہوگئی

جے کے این ایس � سی این آئی : سرینگر/ کشمیروادی میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کاگراف بڑھ جانے کی وجہ سے عوامی سطح پرپائی جانے والی فکروتشویش میں اضافہ ہواہے ۔عثمانیہ کالونی بمنہ کی80سالہ معمرخاتون اورپارس آبادبڈگام کی70سالہ بزرگ خاتون کی صدراسپتال اورسی ڈی اسپتال میں موت واقعہ ہوجانے کے بعدکشمیرمیں گزشتہ6روزمیں کورونا سے 9افرادلقمہ اجل بن گئے ۔معلوم ہواکہ عثمانیہ کالونی بمنہ سری نگرکی رہنے والی ایک80سالہ معمرخاتون کی صدر اسپتال میں 20مئی کورات دیرگئے موت واقعہ ہوئی ۔جی ایم سی سری نگرکے نوڈل افسرڈاکٹر محمدسلیم خان نے بتایاکہ بزرگ خاتون کے نمونے پہلے ہی حاصل کئے گئے تھے اوراسکی رپورٹ مثبت پائی گئی ۔انہوں نے کہاکہ عثمانیہ کالونی بمنہ کی رہنی والی مذکورہ خاتون کو19مئی کے روزصدراسپتال میں اس بناءپرداخل کرایاگیاتھاکیونکہ وہ نمونیہ اورہائی بلڈ پریشر میں مبتلاءتھی ۔ڈاکٹر محمدسلیم خان کاکہناتھاکہ مذکورہ80سالہ خاتون صدراسپتال کے انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں زیرعلاج تھی ،جہاںبدھ کورات دیرگئے وہ دم توڑ بیٹھی ۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ خاتون کے نمونے کی رپورٹ مثبت آئی ہے ،اسلئے اسکے فوت ہونے کی ایک وجہ کوروناوائرس میں مبتلاءہوناتھا۔ڈاکٹر خان نے کہاکہ خاتون کی میت کواسپتال کے مردہ خانے میں رکھنے کے بعدجمعرات کی سہ پہر لواحقین کے سپردکی گئی اوراسکی تجہیز وتکفین مقررہ یاطے شدہ ضابطہ اخلاق کے تحت انجام دی جائیگی ۔اُدھر سی ڈی اسپتال سری نگرمیں جمعرات کی صبح ایک70سالہ معمر خاتون دم توڑبیٹھی ۔گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے نوڈل افسرڈاکٹر محمدسلیم خان نے بتایاکہ پارس آباد بڈگام کی رہنے والی مذکورہ سترسالہ بزرگ خاتون کو15مئی کے روز صدر اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا،جہاں اسکے نمونے کی رپورٹ مثبت پائی گئی ۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ معمرخاتون کوصدر اسپتا ل سے سی ڈی اسپتال سری نگرمنتقل کیاگیاکیونکہ وہ نمونیہ کیساتھ ساتھ پھیپھڑوں کی بیماری میں بھی مبتلاءتھی اوراسکوسانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی ۔ڈاکٹر سلیم خان نے مزیدکہاکہ خاتون کوسی ڈی اسپتال سری نگرکے انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں زیرعلاج رکھاگیاتھا،جہاں وہ جمعرات کی صبح حرکت قلب بندہوجانے کی وجہ سے دم توڑ بیٹھی ۔گذشتہ24گھنٹو ںکے دوران2بزرگ خواتین کی موت واقعہ ہوجانے کیساتھ ہی کشمیرمیں گزشتہ محض6دنوں میں 9مردوزن کوروناوائرس میں مبتلاءہونے کے باعث داعی اجل کولبیک کہہ گئے ۔اس طرح سے کشمیرمیں ابتک کوروناوائرس نے کل18افرادکی جان لی ہے جبکہ جموں وکشمیرمیں مہلک وائرس کی وجہ سے کل20افرادکی موت واقعہ ہوچکی ہے ،جن میں ایک نوجوان اورایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے ۔ابتک جو20افرادکورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں ،اُن میں سے 6کاتعلق شہرسری نگر،چارچار متوفین کاتعلق بارہمولہ واننت ناگ اضلاع،2کاتعلق ضلع بڈگام اورباقی ایک ایک کاتعلق بانڈی پورہ ،کولگام ،جموں اوراودھم پور اضلاع سے ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں